انٹرٹینمنٹ

گوری سیز سوری کیلئے آڈیشن، اداکاروں کی لائن لگ گئی

اسلام آباد : اسلام آباد میں فلم گوری سیز سوری کے آڈیشن کیلئے نئے اداکاروں کی لائن لگ گئی، صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

اسلام آباد میں فلم گوری سیز سوری کیلئے آڈیشن ہوا تو راولپنڈی اسلام آباد کے اداکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل گیا، شاندار مکالموں اور جاندار اداکاری  نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

محبت کی کہانی میں اداکاری اور اداکاری سے محبت، دونوں پہلو نمایاں نظر آئے۔ فلم میکرز کا دعویٰ ہے کہ گوری سیز سوری روٹین پاکستانی فلموں سے منفرد ثابت ہوگی۔

اداکاری تاثرات کی شاعری ہے، نوآموز اداکاروں نے اپنی دلچسپ پرفارمنس سے فلم میکرز کو بھی حیران کردی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close