انٹرٹینمنٹ

’یہ سوال صرف اداکاراؤں سے ہی کیوں پوچھا جاتا ہے؟‘

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو دبنگ اداکارہ کہا جاتا ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انہوں نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کے ساتھ کیا تھا، جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے دل کی بات کہنے سے کبھی بھی ڈرتی نہیں ہیں۔

سوناکشی سنہا کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر لانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سے ایک ایونٹ کے دوران بولی وڈ میں اداکاراؤں کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر سوال کیا گیا۔

اس پر اداکارہ نے بغیر سوچے نہایت تنقیدی جواب دے دیا۔

سوناکشی کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’یہ سوال صرف اداکاراؤں سے کیوں پوچھا جاتا ہے؟ اداکار خود کو بولی وڈ میں اداکاراؤں سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں، اور مرد خواتین سے زیادہ ایک دوسرے کی برائی کرتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ویسے بولی وڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کا ایک دوسرے سے تعلق کبھی خاصہ اچھا نہیں رہا تو کبھی وہ ایک دوسے کے بہت قریبی دوست بن گئے، جن میں ایک مثال بولی وڈ کے تینوں خانز کی ہے۔

لیکن زیادہ تر خبریں بولی وڈ اداکاراؤں کے آپسی جھگڑوں کی وائرل ہوتی ہیں۔

کئی مرتبہ سوناکشی سنہا کا نام بھی اس طرح کی خبروں کا حصہ بنا، جب ان کی پرینیتی چوپرا، انوشکا شرما اور جیکولین فرنینڈز جیسی اداکاراؤں کے ساتھ ہونے والے جھگڑوں کی خبریں سامنے آئیں۔

لیکن سوناکشی سنہا اور کرینہ کپور کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موجود سب کی توجہ سمیٹ لی تھی۔

اس جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب کرینہ نے ایک شو پر سوناکشی کو اداکارہ کے بجاے گھریلو خواتین ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران سوناکشی سنہا کا نام شاہد کپور کے ساتھ جوڑا جارہا تھا، جو کرینہ کپور کے سابق بوائے فرینڈ بھی تھے۔

اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو سوناکشی اس وقت اپنی فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close