انٹرٹینمنٹ

2017 میں انسٹاگرام پررونالڈو اورسلینا گومز کا راج

لاس اینجلس: انسٹاگرام ایسی مقبول عام فوٹو شیئرنگ ایپ ہے جس میں دنیا بھر میں ہر روز نہ صرف کروڑوں لوگ بلکہ بین الاقوامی شخصیات بھی اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ان کے لاکھوں فالوورز بھی ہیں لیکن 2017 میں انسٹاگرام پر معروف فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور گلوکارہ سلینا گومز چھائی رہیں۔

گزشتہ برس امریکن گلوکارہ سلینا گومز کی تصاویر کو دنیا بھر میں کروڑوں صارفین نے لائک کیا تھا۔ 2016 کی طرح اس سال بھی سلینا گومز انسٹاگرام پر چھائی رہیں۔ تاہم اس بار سلینا کے علاوہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصاویر بھی کروڑوں افراد نے پسند کیں۔

کرسٹیانو رونالڈو:

فٹبالر رونالڈو کے انسٹاگرام پر 116 ملین فالوورز ہیں۔ رونالڈو نے رواں سال نومبر میں یہ تصویر باپ بننے کی خبرشیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر کو انسٹاگرام پر اب تک 11 ملین سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔

رونالڈو کی ایک اور تصویر جس میں وہ اپنے دونوں جڑواں بچوں کو ہاتھوں میں لیے بیٹھے ہیں رواں سال انسٹاگرام پر بہت زیادہ وائرل ہوئی۔ رونالڈو نے اپنے دونوں بچوں کے نام ایوا اور میٹیو رکھے اس تصویر کو 8 ملین سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

سلینا گومز:

نامور امریکن گلوکارہ سلینا گومز کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 131 ملین ہے۔ سلینا گومز اکثر اپنی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ گزشتہ برس ان کی 5 تصاویر کو سب سے زیادہ پسند کیے جانے کا اعزا ز حاصل ہواتھا اور اس بار بھی وہ انسٹاگرام پر چھائی رہیں۔

سلینا کی جانب سے ستمبر میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ تصویر مداحوں نے بےحد پسند کی۔ یہ تصویر کڈنی ٹرانسپلانٹ کے وقت کی ہے۔ اس تصویر میں سلینا اسپتال کے بیڈ پر لیٹی نظر آرہی ہیں جب کہ دوسرے بیڈ پران کی دوست فرانسیا لیٹی ہیں جنہوں نے اپنا گردہ سلینا گومزکو دیا تھا۔

سلینا گومز کی 2017 میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں یہ دونوں تصاویر بھی شامل ہیں ان تصاویر کو 7 ملین سے زائد لوگوں نے لائک کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close