انٹرٹینمنٹ

معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرائی، سونم کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے صنفی بنیادوں پر معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹر ویو میں سونم کپورکا کہناتھا کہ فلم انڈسٹری میں اداکاروں اورا داکاراؤں کے مابین معاوضوں میں عدم مساوات برتی جاتی ہے جس کے باعث متعدد فلموں میں کام سے انکار کر دیا۔

سونم کپور نے کہا کہ حال ہی میں مجھے ایک فلم کی پیشکش کی گئی جس کے لئے مجھے دوسرے اداکار کی نسبت بہت ہی کم معاوضہ دیا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آخری فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا جس کے باعث ہم اچھا معاوضہ نہیں دے سکتے جس پر میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close