انٹرٹینمنٹ

ویرشکا کی شادی کی ٹویٹ کو سال کی ’گولڈن ٹویٹ ‘ قرار دیدیا گیا

ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات سے شادی کی ٹوئٹ 2017 کی گولڈن ٹوئٹ قرار دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مائیگربلاگنگ کی ویب سائٹ نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی ٹوئٹ کو 2017 کی گولڈن ٹوئٹ قرار دیا کیوں کہ دونوں کی جانب سے ایک ہی ٹوئٹ پوسٹ کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ شادی کی ٹوئٹ میں دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔
ویرات کوہلی کی ٹوئٹ کو 91 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ اور 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا، اس پر 82 ہزار سے زائد کمنٹ بھی کیے گئے جب کہ انوشکا شرما کی پوسٹ کو 59 ہزار سے زائد ری ٹوئٹ، 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد لائک کیا گیا اور 43 ہزار سے زائد لوگوں نے پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔واضح رہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں ماہ کی 11 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close