انٹرٹینمنٹ

رنبیر کا کترینہ کیساتھ ”حساس “ سین کرنے سے انکار

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف اگرچہ نئی فلم ”جگا جاسوس “ میں اکٹھے کام کر رہے ہیں لیکن یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ دونوں اس فلم میں اکٹھے کام کرنے سے بالکل خوش نہیں ہیں اور بڑی مشکل سے اپنے حصے کا کام عکسبند کروارہے ہیں۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ” جگا جاسوس “ کے سیٹ پر اس وقت ماحول کشیدہ ہو گیا جب سکرپٹ کے مطابق رنبیر نے کترینہ کیف کے ساتھ ایک ”حساس “ سین کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ رنبیر کے انکار سے پروڈیوسر کو تو غصہ آیا ہی مگر کترینہ کیلئے بھی یہ لمحہ شرمندگی سے کم نہیں تھا۔ تاہم پروڈیوسر نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بات کو رفع دفع کرنا ہی مناسب سمجھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close