انٹرٹینمنٹ

کینز فیسٹیول میں ایشوریہ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر دیئے

ممبئی ، نیویارک (آن لائن) اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کینز فلم فیسٹیول 2016 کے ریڈ کارپٹ پر سنہرے رنگ کے لباس میں شرکت کی جس میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔  اگلی بالی ووڈ فلم ’سربجیت ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ایشوریہ رائے کو اس سال کینز کی تیاری کرنے کیلئے بہت کم وقت ملا                            تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر لبنانی ڈیزائنر علی یونس کا بنایا ہوا خوبصورت جوڑا پہنا جس کے ساتھ ساتھ ان کے میک اپ کو بھی خوب پسند کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ایشوریہ کا یہ 15 واں سال ہے ۔                               انہوں نے سب سے پہلے اپنی فلم ’دیوداس ‘ کی تشہیر کیلئے اس فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔ فیسٹیول کیلئے روانگی سے قبل ایشوریہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک اپنے لیے کسی جوڑے کا انتخاب نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس بات سے پریشان ہیں۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close