انٹرٹینمنٹ

اداکارہ تبو بھی باربی ڈول کے گُن گانے لگیں

ممبئی……. بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو بھی بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ کترینہ کیف کے گُن گانے لگیں، کہا کہ کترینہ محنتی اداکارہ ہے۔ 

تبو کی آنے والی نئی فلم ’’فتور‘‘کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کترینہ ایک محنتی اداکارہ ہیں ،فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا کام سے اتنا لگاؤ اور محنت نے مجھے بہت حیران کردیا ہے۔ 

واضح رہے کہ تبو آنے والی نئی فلم ’’فتور‘‘ میں کتریہ کیف کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو12فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close