انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی فلم اورشاہ رخ نے بدترین اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’دل والے‘‘ میں بدترین اداکاری اور سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے بد ترین فلم پر ’’گھنٹہ ایوارڈ 2016‘‘ اپنے نام کرلیا۔

بالی ووڈ میں اچھی اداکاری اور بہترین فلم پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے لیکن فلم نگری میں بد ترین اداکاری پر بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ رواں سال بد ترین اداکاروں اور فلموں کی کیٹیگری میں بڑے بڑے ناموں نے جگہ بنائی ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’’دل والے‘‘ میں بد ترین اداکار اور اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں بدترین اداکارہ پر گھنٹہ ایوارڈ 2016 جیت لیا ہے جبکہ بد ترین فلم کا ایوارڈ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ اور فلم ’’شاندار‘‘ کے ڈائریکٹر وکاس بہل کو بد ترین ہدایتکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close