انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان کی 5 جنوری کوریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی فلم نے 3 دن میں 3 کروڑ کماکر سب کو حیران کردیا۔پاکستانی سینما انڈسٹری پر گزشتہ کئی دہائیوں سے چھایا جمود پے درپے ریلیز ہونے والی فلموں کے باعث اب آہستہ آہستہ چھٹنے لگاہے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلموں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’یلغار‘ کو نہ صرف شائقین نے پسند کیا بلکہ یہ فلمیں باکس آفس پر غیر معمولی بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ 2017 کے اختتام پر بھی مقامی سینماؤں میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں اداکار شان کی’ارتھ‘، احسن خان اور نیلم منیر کی ’چھپن چھپائی‘ اورعروہ حسین کی رنگریزا‘شامل ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر خاص بزنس کرنے میں تو کامیاب نہ ہوسکیں لیکن2018 کی ابتدا میں حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم’پرچی‘نے ریلیز ہوتے ہی کمال کردکھایا۔فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے 3 دن میں 3 کروڑ کمالیے، فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آرہی ہے کہ سارے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔ سینما مالکان کا کہنا ہے کہ ریلیز کے پہلے دن شائقین کا ہجوم فلم دیکھنے کے لیے امڈ پڑا۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم مزید اچھا بزنس کرکے 500 ملین تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔فلم ’پرچی‘میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں احمد علی، فائزہ سلیم، شفقت چیما، فیضان شیخ، حیدر خان اور عثمان مختار شامل ہیں۔ اظفر جعفری کی ہدایت کردہ فلم کو عمران رضا کاظمی، عارف لاکھانی اور حریم فاروق نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی مزاح سے بھرپور ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close