انٹرٹینمنٹ

راک نے اپنی ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

 

نیو یارک: ہالی ووڈ اداکار دیوان جانسن(راک) نے اپنی نئی آنے والی فلم “بے واچ” میں ساتھی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکاردیوان جانسن(راک) جو اپنی نئی آنے والی فلم “بے واچ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ اداکارکا کہنا تھا کہ پریانکا نے فلم بے واچ میں پریشر اور ایکشن کو بہت اچھے انداز میں سنبھالا ہے جس کی مثال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پروڈکشن کے آغازکے قبل اداکارہ کو کہا گیا تھا کہ یا تو ہم ساتھ ساتھ پریشرکوسنبھالیں گے یا پھرہم خود ہی اس کے نظر ہوجائیں گے جس پراداکارہ نے کہا کہ ہم اس کو بہترین انداز میں لے کر چلیں گے اور ان کی اس خاصیت کے باعث ہم انہیں بہت چاہتے ہیں۔

دی راک کا کہنا تھا کہ فلم کے ایک منظرمیں فلم کا ولن مجھ پر بندوق رکھتا ہے جو کوئی اورنہیں  بلکہ دنیا میں ایک خاتون ہے جو اس طرح کے پریشرکو سنبھال سکتی ہیں اوروہ پریانکا ہیں۔ اداکارہ کی اس تعریف کے بعد انہیں خود کو بھی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں ان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ برائی کبھی بھی اچھی نہیں دکھائی دیتی۔

واضح رہے کہ فلم “بے واچ” 1990 کے مشہور ٹی وی سیرئیلز پر مبنی ہے جب کہ فلم آئندہ سال 19 مئی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close