انٹرٹینمنٹ

ویرات اور انوشکا کا اپنے تعلقات کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کا فیصلہ

ممبئی:  بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ انوشکاشرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات تو ختم ہوگئے ہیں تاہم دونوں نے اس مرتبہ اپنے تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے.

بالی ووڈ اسٹارانوشکا شرما اوربھارتی کرکٹرویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے تاہم گزشتہ دنوں دونوں میں اختلافات کے باعث دوریاں ہوگئی تھیں جس پر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پربھی اداکارہ کو فالوکرنا چھوڑدیا تھا تاہم اب دونوں کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے کے بعد ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے اس مرتبہ اپنے تعلقات کو عوام کے سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے اورگزشہ ہفتے جب انوشکا آئی پی ایل کے میچ میں ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیئے آنا چاہتی تھیں تو انہیں ویرات نے روک دیا اور کہا کہ وہ ان سے میچ کے بعد ہونے والی پارٹی کے بعد ملیں ،یہی وجہ ہے کہ دونوں کی ملاقات کی کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی سوائے ایک تصویر کے جو کہ ہوٹل کے اسٹاف کی جانب سے لی گئی تھی،جب کہ اس سے قبل ویرات کوہلی متعدد بار سوشل میڈیا اور عوام کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے اپنے تعلقات کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close