انٹرٹینمنٹ

ریحام خان کی پہلی فلم ’جانان‘کا ٹریلر جاری ،عیدالاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پہلی فلم ’جانان‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔اردو ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق ریحام خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر ریلیز کر د یا گیا ہے، فلم عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے۔

فلم خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے،کہانی بوسیدہ رسم و رواج کے درمیان پنپنے والی محبت کی داستان سے متعلق ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمن خان شامل ہیں۔ فلم 13 ستمبر کو عیدالاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close