انٹرٹینمنٹ

بگ باس سیزن 10میں قندیل بلوچ کی شرکت کی اطلاعات

 بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10میں کھلاڑیوں اور معروف سیاستدانوں سے متعلق متنازعہ دعوﺅں سے مشہور ہونیوالی اداکارہ وماڈل قندیل بلوچ کی بھی شرکت کی اطلاعات ہیں ، بگ باس کا دسواں سیزن اکتوبر2016ءسے ٹی وی پرآن ایئرہوگاجبکہ پرومواورآڈیشن جاری ہیں ۔ 
اخباری رپورٹس کے مطابق دسویں سیزن میں شوبزشخصیات کیساتھ ساتھ عام افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ شو کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے اور شرکاءکے ناموں سے متعلق افواہیں آئے روز بدلتی رہتی ہیں ۔ 
سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے نام پروڈیوسرو اداکارراہول راج سنگھ ہے جبکہ ثناءسعید دوسری سب سے متوقع امیدوار ہیں ۔اسی طرح بالی ووڈ ایکٹرشینے اہوجابھی تیار دکھائی دیتے ہیں جن پر ساتھی اداکارہ سیالی بھگت کو جنسی طورپر ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں ۔چوتھانام کبیر بیدی کا ہے جن کی بیٹی پوجابیدی بھی بگ باس میں شمولیت کااعزاز رکھتی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close