انٹرٹینمنٹ

پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چندروزقبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو جس میں ایک لڑکا اور لڑکی آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔ ویڈیو میں  لڑکا اور لڑکی کےدرمیان آنکھوں سے اشاروں میں بات کرنے کا انداز لوگوں کا اتنا بھایا کہ چند گھنٹوں میں ویڈیو میں موجود لڑکی دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔ ویڈیو میں  نظرآنے والی  لڑکی پریاپرکاش کا تعلق دراصل بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے ہے اور یہ ویڈیو اس کی پہلی فلم ’’اورو آدار لو‘‘کے گانےکی  ہے جو اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

پریا پرکاش اپنے دل لبھانے والے انداز کی وجہ سےایک عام اداکارہ سے سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہیں اور انہیں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہچانا جانے لگا ہے، یہاں تک ملیالم فلم انڈسٹری کی اس معمولی اداکارہ نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو ٹکر دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دوسال سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے لیے پریا پرکاش نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پریاپرکاش کانام پچھلے 5 دنوں میں گوگل پر اتنا زیادہ سرچ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سنی لیون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور پریاپرکاش اس وقت  گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف پریاپرکاش نہیں بلکہ ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود اداکار روشن عبدالرؤف نے بھی اپنے انداز سے کئی لوگوں کا دل جیت لیا ہے پریااور روشن عبدالرؤف کی جوڑی اس وقت بولی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی بن چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close