انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے دپیکا اور کترینہ کے ساتھ کام کیلئے ‘سی وی‘ پیش کردی

ممبئی: بولی ووڈ کے شہنشاہ امیتاتبھ بچن نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی سی وی پیش کردی۔ بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن پانچ دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں وہ رومانس، ایکشن اور کامیڈی میں یکساں مہارت رکھنے والے اداکار ہیں اور مشہور ٹی وی پروگرام کی میزبانی بھی بڑی کامیابی سے کر رہے ہیں وہ سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر بھی اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔

بزلہ سنجی اور مزاح امیتابھ بچن کے مزاج کا لازمی حصہ ہیں جس کا رنگ جہاں اُن کی اداکاری میں نظر آتا ہے وہیں سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر ان کے خیالات میں بھی جھلکتا ہے جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر  اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا جس میں انہوں نے دراز قد ہیرو کے متلاشی ہدایت کاروں کی مشکل حل کرنے کے لیے اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی۔

اپنی حالیہ ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے ایک آرٹیکل کی تصویر شیئر کی جس میں تاریخی کرداروں پر مشتمل فلم پدماوت میں رانی کا کردار ادا کرنے والی دراز قد دپیکا پڈون کے مقابل پستہ قد شاہد کپور کو پیش کرتے ہوئے ہدایت کار سنجے بھنسالی کو سین کی فلم بندی میں پیش آنے والی مشکلات کا زکر کیا گیا تھا اسی طرح کترینہ کیف کے مدمقابل عامر خان کے رومانوی سین کی عکس بندی کے دوران دونوں کے قد کے درمیان واضح فرق کے باعث ہدایت کار کی مشکل کا تذکرہ کرتے ہوئے بولی ووڈ میں دراز قد ہیروز کی کمی کا شکوہ کیا گیا تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں دراز قد ہیروز کی کمی سے پریشان ہدایت کاروں کی مشکل آسان کےلیے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بہ طور مذاق اپنی ’سی وی‘ پیش کردی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ میں امیتابھ بچن اپنے پچاس سال کے فلمی کیریر میں 200 فلموں میں کام کرچکا ہوں اور میرا قد بھی 6 فٹ اور 2 انچ ہے جس کے باعث آپ کو دراز قد ہیروئنز کے مد مقابل مجھے کاسٹ کرنے میں کوئی پریشانی درپیش نہیں ہو گی‘‘۔

امیتابھ بچن کی بزلہ سنجی سے بھرپور اس ٹویٹ سے  اُن کے مداح خوب محظوظ ہوئے اور  65 ہزار صارفین نے اس ٹویٹ کو لائیک کیا جب کہ 10 ہزار لوگوں نے اسے ری ٹویٹ کیا اور تین ہزار سے زائد افراد نے اس ٹویٹ کے دلچسپ جوابات دیئے، امیتابھ بچن کے مزاح، بذلہ سنجی اور سماجی موضوعات سے جڑے رہنے کے باعث ٹویٹر پر اُن کے فالوورز کی تعداد 33.1 ملین تک جا پہنچی ہے جو کہ کسی بھی بین الااقوامی شخصیت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ 70 کے دہائی کے رومانوی ہیرو امیتابھ 76 سال کی عمر میں بھی بھارتی فلم انڈسٹری کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں اور رواں سال بھی پیڈ مین سمیت اُن کی تین سے زائد فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور وہ اس وقت بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جس سے اُن کی مصروفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close