انٹرٹینمنٹ

لکس اسٹائل ایوارڈز: ’اگر ایوارڈز دینے نہیں آتے، تو ایوارڈز کرتے کیوں ہو‘

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے منتظمین پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘سوشل میڈیا ایوارڈز’ قرار دے دیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ایک روز قبل منعقد کی گئی تھی، لیکن اس میں دیئے گئے ایوارڈز پر متعدد اداکاروں اور مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکس اسٹائل ایوارڈز کے منتظیمن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ایوارڈز دینے نہیں آتے ، تو ایوارڈز کرتے کیوں ہو‘۔

اصل میں نعمان اعجاز کو شکایت ہے کہ تقریب میں جو ایوارڈز دیئے گئے وہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بناء پر دیے گئے ہیں جب کہ ایوارڈ کا فیصلہ اداکاری اور کام کی بنیاد پر کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے شکایت کی کہ یہ بہت غلط بات ہے کہ ڈراموں کی ریٹنگ کی وجہ سے ایوارڈز دیے جارہے ہیں، میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس بنیاد پر ججز نے لکس اسٹائل ایوارڈز تقسیم کیے۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اسٹارز سے زیادہ تو تقریب میں بلاگرز موجود تھے، اسے لکس سوشل میڈیا ایوارڈز کہنا زیادہ درست ہوگا۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز ڈرامہ سیریل ’سنگ مر مر‘ کے لیے بہترین ٹی وی اداکار کی کیٹگری میں نامزد تھے جب کہ  ایوارڈ مشہور ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ کے اداکار احد رضا میر نے وصول کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close