انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کے انتقال پر شوبز ستارے اشک بار

ممبئی: بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی افسردہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے بیانات میں تاثرات کا اظہار کر رہی ہیں جب کہ ان کے انتقال کو فلم انڈسٹری کے لئے بڑا خسارہ قرار دیا جارہا ہے۔

کاجول:

بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں، وہ ایک زبردست اداکارہ تھیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا تاہم یہ ایک بڑا نقصان ہے۔

ہیمامالینی:

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ ہیما مالینی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سری دیوی کا اچانک بچھڑ جانا ان کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں، فلم نگری میں ان کا خلا کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا، وہ ایک بہترین اداکارہ تھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان کے اور اہل خانہ کے لیے دعاگو ہیں۔

اکشے کمار:

اداکار اکشے کمار نے بھی سری دیوی کے بچھڑنے پر رنج و غم کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور لکھا کہ یہ ایسا دکھ ہے جس کے لیے کوئی الفاظ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان جیسی اداکارہ بننا کئی لوگوں کا خواب ہوتا ہے وہ ایک طویل عرصہ سے اسکرین پر اپنا جادو بکھیر رہیں تھیں۔

منیشا کورالا:

بالی وڈ اداکارہ منیشا کورالا نے بھی اس خبر کو ناقابل یقین اور تکلیف دہ قرار دیا،  انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی عمر نہیں تھی جانے کی اور وہ سری دیوی کے ٹیلنٹ کی معترف ہیں۔

پریانکا چوپڑا:

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سری دیوی کے بچھڑنے کے دن کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ لمحے، یہ پل ہم ہر پل یاد کریں گے، یہ موسم چلے گئے تو ہم فریاد کریں گے‘۔

ورندر سہواگ:

بھارتی سابق کپتان ورندر سہواگ نے بھی سری دیوی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

فرح خان:

بھارتی معروف فلم ساز و ہدایت کار فرح خان نے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چمکتا ستارا چلا گیا۔

ماہرہ خان:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ سری دیوی کی فلموں کو دیکھتے ہوئے بڑی ہوئیں اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا وہ ہمیشہ یادوں میں جیتی رہیں گی۔

ہمایوں سعید:

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لیجنڈری اداکارہ ہیں جن کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close