صفحہ اول انٹرٹینمنٹ سری دیوی کو ہسپتال لے جایا ہی نہیں گیا بلکہ سیدھا ہی ۔ ۔ عرب میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، آنجہانی اداکارہ کے مداح بھی دنگ رہ گئے

سری دیوی کو ہسپتال لے جایا ہی نہیں گیا بلکہ سیدھا ہی ۔ ۔ عرب میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، آنجہانی اداکارہ کے مداح بھی دنگ رہ گئے

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی: بالی ووڈاداکارہ سری دیوی مبینہ طورپر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دبئی میں انتقال کرگئی ہیں اور اب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی کو ہسپتال لے جایا ہی نہیں گیا بلکہ سیدھا ہی انہیں دبئی فارنزک ڈیپارٹمنٹ منتقل کیاگیا ۔یہ خبرسامنے آتے ہی کئی سوالات نے جنم لے لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سری دیوی کے جسدخاکی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دبئی فارنزک ڈیپارٹمنٹ منتقل کیاگیا اور ایک ذریعے نے اخبا رکو بتایاکہ سری دیوی کو ہسپتال نہیں لے جایاگیا بلکہ سیدھا ہی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً دو بجے فارنزک لایاگیا۔

سری دیوی کے انتقال کی خبر کے بعد کئی بھارتی باشندے اور اداکارہ کے فین دبئی فارنزک کے باہر جمع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتی حکام دبئی کی مقامی انتظامیہ کیساتھ مل کرجلد ازجلد لاش وطن پہنچانے کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ میں حکام نے بتایا کہ سری دیوی کی لاش کو پیٹی میں بند کرنے اور محفوظ بنانے کے لیے محیسنہ میڈیکل سنٹرمنتقل کیاجائے گا جس کے بعد پرائیویٹ طیارے کے ذریعے بھارت منتقل ہوگی ۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

29total visits,3visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بوائے فرینڈ نے ماڈل کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی

بھارت میں جہاں ان دنوں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر …