انٹرٹینمنٹ

موت سے قبل دبئی میں ہوٹل کے باتھ روم میں سری دیوی۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ سری دیوی کے چاہنے والے بے حد افسردہ ہوجائیں گے

دبئی: بالی ووڈاداکارہ سری دیوی گزشتہ شب دبئی میں انتقال کرگئی ہیں اور ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت منتقل کیاجائے گا، موت کی اطلاع ملتے ہی دبئی میں موجود ان کے مداح خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دبئی فارنزک سنٹر پر جمع ہوگئے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں موجود بھارتی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایاکہ ایمریٹس ٹاور میں موجود ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی گزشتہ شب گیارہ بجے انتقال کرگئیں۔

اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے باتھ روم میں ہی سری دیوی کو دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طورپر راشد ہسپتال منتقل کیاگیا ۔اس ضمن میں ہوٹل کی انتظامیہ نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا تاہم ایک ملازم کا کہناتھاکہ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ بھارتی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سری دیوی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close