انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی آخری وڈیو سوشل میڈیا پروائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی سپراسٹارسری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں ان کے مداح ان کے انتقال کی خبر پریقین نہیں کرپارہے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ۔

اداکارہ کا انتقال دبئی میں ہوا جہاں وہ شوہر کے بھانجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ 3 روز قبل ہونے والی شادی میں بھی سری دیوی حسین لگ رہی تھیں جب کہ اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے بھتیجے کی شادی میں انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، ابھیشیک بچن، ارجن کپوربھی موجود تھے، یوں تقریب میں اداکاروں کی سری دیوی کے ساتھ وہ آخری ملاقات قرارپائی۔

اداکارہ کی بیٹی اور اہل خانہ کے ساتھ بھی لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close