انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی لاش بھارت پہنچ گئی، آج آخری رسومات، دبئی پولیس نے کیس بند کر دیا، قتل کیا گیا: سبرامنین سوامی

دبئی: دبئی پولیس بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے کیس بند کرتے ہوئے انکی لاش کو انکے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ 54 سالہ سری دیوی کی ہلاکت کے بارے میں پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے باتھ روم میں بے ہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔آخری رسومات آج ہونگیں۔

بی جے پی کے رہنما سبرامنین نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا۔ اگر وہ شراب پیتی ہی نہیں تھیں تو ان کے جسم میں الکوحل کیسے ملی۔واضح رہے کہ دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شمولیت کے لیےجانے والی سری دیوی دو روز قبل دبئی کے ہوٹل میں واقع کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد ان کی موت کی وجہ ایک معمہ بن گئی ہے ۔بھارتی لوگوں کا کہنا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے ،وہ اپنی صحت کا خیال رکھتی تھیں اور انہیں دل کا کوئی عارضہ بھی نہیں تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close