انٹرٹینمنٹ

وینا ملک کی شوہر کے ساتھ شوبز میں انٹری کی تیاریاں

لاہور: معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں،اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگاتی دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے شوبز میں انٹری کے سلسلے میں حا ل ہی میں ایک نئی ویڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے۔

اس حوالے سے وینا ملک نے کہا شوبز میری پہچان ہے اوراسکی وجہ سے میں نے خوب شہرت حاصل کی ،یہی وہ شعبہ ہے جسکی بدولت دنیا بھرمیں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تواس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہراسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کئے جو لوگوں کوپسند آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close