انٹرٹینمنٹ

ٹی وی انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، صبا قمر

لاہور: ممتاز اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں کو جدت دی ہے جس کے باعث ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر کا کہناتھا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس کے لئے نت نئے موضوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر کے دوران ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کیے ہیں لیکن خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا رکروں جس کو لوگ مدتوں یادر کھیں ۔ کسی بھی ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اصلاحی اور معیاری ہونا نہایت ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close