انٹرٹینمنٹ

”جاؤ کوئی لڑکا ڈھونڈو، اگر وہ نہیں ہے تو خود لذتی۔۔۔“ اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر شہری نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

لاہور: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سب سے پہلے ایک شیمپو کے اشتہار میں ٹی وی سکرین پر نظر آئیں اور لوگوں کو بھا گئیں لیکن جلد ہی وہ بھی تنازعات کا شکار ہوئیں، بالخصوص اس وقت جب انہوں نے جہاز میں بیٹھے ایک شخص کو بظاہر کسی وجہ کے بغیر ہی ہراساں کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ پر پوسٹ کی تو لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ناصرف انہوں نے ویڈیو ہٹائی بلکہ معافی بھی مانگی۔ مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ صارفین اب بھی ہانیہ عامر سے ناراض ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے جم میں لیٹے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو ان کے مداحوں نے اسے بہت پسند کیا مگر ہمیشہ کی طرح ’ٹرولز‘ میدان میں آئے اور اپنا کام دکھانے لگے لیکن ایک صارف نے تو اخلاقیات کی تمام حدیں ہی پار کر دیں اور شرمناک ترین بات کہہ دی مگر ہانیہ عامر کے جواب نے سب کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیا۔  انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں ان کھانوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو میں نہیں کھا سکتی“

صارفین کی اکثریت نے ہانیہ کی یہ تصویر بہت پسند کی اور اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے لیکن ایک صارف نے انتہائی بے شرم کمنٹ کیا جس پر صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ نظر آئے۔

صارف نے لکھا ”جاﺅ کوئی لڑکا ڈھونڈو اور اس کیساتھ پیار کرو! اور اگر تمہیں کوئی لڑکا نہیں ملتا تو خودلذتی کا ایسا مظاہرہ کرو جو زندگی میں کبھی نہ کیا ہو!“

اب صارفین توقع کر رہے تھے کہ ہانیہ عامر اس صارف کو سخت جواب دیں گے اور اس کے بعد ایک ’جنگ‘ سی شروع ہو گی لیکن انہوں نے غیر متوقع طور پر ایسا جواب دیا کہ صارف شرم سے پانی پانی ہو گیا۔

ہانیہ عامر نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ تم نے خود لذتی کے سپیلنگ غلط لکھے ہیں“

اس سارے معاملے میں ہانیہ عامر نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور کوئی سخت جواب دینے کے بعد صارف کی غلطی کو سامنے لا کر معاملہ رفع دفع کر دیا لیکن صارفین کو اخلاقیات کی حدود کا خیال رکھنا چاہئے اور اپنے غصے کے اظہار کیلئے بھی مناسب الفاظ اور جملوں کا استعمال کرنا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close