انٹرٹینمنٹ

بھارت کے امیرترین آدمی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی، دلہن کون ہے؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

نئی دہلی: بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کی خبرآگئی اور اطلاعات ہیں کہ ہیروں کے تاجر رسل مہتا کی صاحبزادی شلوکامہتا نامی لڑکی سے اسی سال شادی کرلے گا۔ ٹائمزآف انڈیا نے لکھا کہ دونوں خاندانوں نے شادی پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شادی اسی سال ہوگی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں منگنی کا اعلان کردیاجائے گا اور شادی دسمبر کے اوائل میں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اکاش امبانی مکیش امبانی کا سب سے بڑا بیٹا ہے ، دونوں فیملیز ایک دوسرے کو بڑے اچھے طریقے سے جانتی ہیں جبکہ آکاش اور شلوکا مہتا دونوںدھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل سکول میں اکٹھے پڑھتے رہے ۔رپورٹ کے مطابق امبانی فیملی اور ان کی کمپنی رئیلائنس انڈسٹریز کے ترجمان کوای میلز اوریاددہانیاں بھیجی جاتی رہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیاتاہم فیملی کے قریبی ذرائع نے کہاکہ ’ آکاش امبانی کی شادی یا منگنی کی تاریخوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب بھی ہوگا ، خوشخبری پہنچائیں گے اور فیملی کو خبر دے کر خوشی ہوگی ۔ ذرائع کا مزید کہناتھاکہ جب بھی شادی ہوگی تو یہ انڈیا میں ہی ہوگی جبک روزی بلیوڈائمنڈز کو بھیجی گئی ای میلز کا بھی کوئی جواب موصول نہیں ہواآکاش اور اس کی جڑواں بہن ایشا مکیش اور نیتا امبانی کے تین بچوں میں سب سے بڑے ہیں ۔دوسری طرف 2009ءمیں سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شلوکاانتھروپولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پرنسٹن یونیورسٹی چلی گئیں اور لندن سکول آف اکنامکس سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ۔ وہ کنیکٹ فار کی شریک بانی بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close