انٹرٹینمنٹ

پابندی لگانے کا شکریہ، ہم اپنی انڈسٹری خود بنائیں گے: عدنان شاہ ٹیپو کا بالی ووڈ کو منہ توڑ جواب

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کئے جانے پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لگانے کا شکریہ ، ہم اپنی انڈسٹری خود بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر اداکاروں نے اس معاملے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے، تاہم بالی ووڈ کے لیے کام کرنے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے باقی سب سے منفرد فیصلہ کرتے ہوئے فیس بک پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

عدنان کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ ’’ ہم پر پابندی عائد کرنے کا شکریہ۔آپ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے امیتابھ بچن ‘ نصیر الدین شاہ اور دیگر بڑے اداکار پیدا کرسکیں‘‘۔ انہوں نے موقع کی مناسب سے ایک اہم نقطہ اٹھاتے ہوئے بھارت کو مزید مخاطب کرکے کہاکہ ’’آپ نے ہمارے کھلاڑیوں پر بھارتی پریمیئر لیگ کے دروازے بند کیے اور اس کے نتیجے میں ہم نے پاکستان سپر لیگ کو حقیقت بنا کر دکھا یا۔

ویڈیو دیکھیں:

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close