انٹرٹینمنٹ

’وہ میرے ساتھ یہ شرمناک ترین کام کیا کرتی تھی، میں نے خدا سے دعا کی کہ وہ مرجائے اور پھر۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

نیویارک: معروف امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن گزشتہ روز ٹی وی شو پیئرس مورگن لائف سٹوریز میں شریک ہوئیں جہاں اپنی زندگی کا ایک ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر سننے والا سکتے میں آ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق50سالہ پامیلا اینڈرسن نے بتایا کہ ’’جب میری عمر 4سے 8سال کے درمیان تھی،میرے ماں باپ نے میری دیکھ بھال کے لیے ایک آیا رکھی لیکن وہ میرا خیال کرنے کی بجائے میرے ساتھ جنسی حرکات کرتی تھی۔

پامیلا نے کہا کہ ’’میری آیا کئی ماہ تک مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتی رہی۔ پھر ایک روز میں نے دعا مانگی کہ خدا کرے وہ مر جائے، اور اگلے ہی روز کار حادثے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔اس کی موت کی خبر سن کر میں نے سوچا کہ میرے پاس کوئی جادو ہے اور میں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ میں نے اپنے والدین کوبھی یہ بات کبھی نہیں بتائی کہ اپنی آیا کو میں نے قتل کیا تھا۔اس واقعے کے بعد مجھے اپنے بارے میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ میرے پاس کوئی جادوئی طاقت ہے اور میں جسے چاہوں قتل کر سکتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنے والدین کو یہ سب کچھ بتانے سے ڈرتی تھی۔‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close