انٹرٹینمنٹ

امتحانی پرچے میں پریا پراکاش ورئیر سے متعلق ایسا سوال پوچھ لیا گیا کہ طالب علم بھی حیران پریشان رہ گئے

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریا پراکاش ورئیر کو کون نہیں جانتا جن کی اداﺅں نے انہیں راتوں رات مشہور ہستی بنا دیا اور آج دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ پریا پراکاش کی چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو صرف ایک دن میں انسٹاگرام پر چھ لاکھ فالوورز آئے جبکہ اب ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ وہ اس قدر شہرت حاصل کر چکی ہیں کہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں ہونے والے مڈٹرم امتحانات میں ان سے متعلق سوال ہی شامل کر دیا گیا۔ یہ سوال پروفیسر امیت سیٹھی کی جانب سے پڑھائے جانے والے مشین لرننگ کورس کے پرچے میں پوچھا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ اس معاملے کی تصدیق کیلئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گئے اور وہاں کچھ طالب علموں سے بات کی جنہوں نے اس واقعے کی تصدیق کی۔ دیویانی ورما نے بتایا کہ انہیں پرچے میں پریا پراکاش ورئیر کا نام دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ پرفیسر امیت سیٹھی اپنا کورس پڑھانے اور امتحان کو دلچسپ بنانے کیلئے انٹرنیٹ پر مشہور ’میمز‘ سے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ سویل انجینئرنگ میں تھرڈ ائیر کے سٹوڈنٹ ہردیک پاٹیل نے کہا کہ پروفیسر امیت پڑھانے کے دوران سلائیڈز میں مشہور ’میمز‘ دکھاتے رہتے ہیں یا پھر فورم پر ڈال دیتے ہیں تاکہ بچوں کو متعلقہ معلومات فراہم کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close