انٹرٹینمنٹ

عامر خان سے گفتگو کے دوران بونی کپور سری دیوی کی یاد میں بچوں کی طرح رونے لگے

بالی وڈ اداکار عامر خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے۔  آنجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں باتھ ٹپ میں ڈوب کر انتقال کرگئی تھیں اور ان کے اچانک انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا تھا۔

اداکارہ کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سری دیوی کی آخری رسومات میں بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور سے فون پر تعزیت کی ہے۔

بھارتی میڈیا نے فلمی ٹریڈ اینالسٹ کومل نہتا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح روتے رہے۔

عامر خان نے اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی حادثے کے بارے میں بونی کپور کو بتایا تو انہوں نے سری دیوی کو یاد کرکے رونا شروع کردیا۔

عامر خان نے بتایا کہ ’’جب میں جب اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بونی کپور کو سنا رہا تھا تو وہ بچوں کی طرح رونے لگے جس پر انہیں دلاسہ دینا میرے لیے مشکل ہوگیا تھا‘‘۔

دوسری جانب اداکارہ سری دیوی کی باقیات ’راکھ‘ بہانے کی رسم ہریدوار کے گنگا کنارے ادا کی گئی جس میں انیل کپور ار بونی کپور نے شرکت کی۔ بونی کپور سری دیوی کی راکھ بہاتے ہوئے بھی اداس تھے اور ایک موقع پر وہ بچوں کی طرح روتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close