انٹرٹینمنٹ

دھرمندر اور ریکھا کئی سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں دھرم جی کے نام سے مشہور دھرمندر کی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کے تیسرے سیکوئل میں ماضی کی جوڑی دھرمندر اور ریکھا  لمبے عرصے کے بعد فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر جہاں اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں وہی اُن کی فیملی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کا بھی مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار فلم کے تیسرے سیکوئل’ یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کو ماضی کے مشہور گیت کا ریمیک شامل کرکے منفرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘میں ماضی کے مشہور گیت ’رفتا رفتا دیکھو آنکھ میری لڑی ہے‘ کو ایک بار پھر دھرمندر اورریکھا پر نئے انداز میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ریکھا نے گانے کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کشور کمار کے گائے ہوئے ماضی کے اس گیت میں ریکھا کے ساتھ دیگر اور اداکاروں کی انٹری بھی متوقع ہے جب کہ فلم میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سناکشی سنہا بھی ایک گیت میں جلوے بکھیرے گیں۔

واضح رہے کہ دھرمندر اور ریکھا فلمی کیریئر میں 12 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں جب کہ ’یملا پلگلا دیوانہ پھر سے‘ 2 اپریل 2018 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close