انٹرٹینمنٹ

سلمان،کنگنا اورایکتا سے ناراض، ناراضگی کی وجہ کیا ہے، آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں

بالی ووڈسٹار سلمان خان اجازت کے بغیر فلم کا نام استعمال کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور سے ناراض ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے 2017 میں ریلیز ہونیوالی اپنی فلم’’ ٹیوب لائٹ ‘‘کیلئے پہلے ’’مینٹل ‘‘نام کی رجسٹریشن حاصل کر رکھی تھی لیکن انہوں نے بعد میں فلم کا نام’’ ٹیوب لائٹ ‘‘استعمال کیاجبکہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم کا نام’’ مینٹل‘‘ تجویز کیا تھا جس کیلئے انہوں نے فلم ایسوسی ایشن سے اجازت کیلئے درخواست دی تو انہیں علم ہوا کہ یہ نام سلمان خان فلمز کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر انہیں سلو میاں سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔اداکارہ نے ابتدا میں فلم کے نام کیلئے سلمان خان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سلو میاں کی اجازت کے بغیر ہی نام استعمال کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔ کنگنا رناوت اور ایکتا کپور نے فلم کے نام مینٹل کی اجازت لینے کے بجائے نام کا استعمال شروع کردیا ہے اور فلم کے کئی تشہیری پوسٹر بھی جاری کئے ہیں جس نے سلو میاں کو آگ بگولہ کردیا ہے اس معاملے کی تصدیق سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے بھی کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close