انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب میں ایک ایسی لڑکی کی آمد کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، لوگ ایک جھلک دیکھنے کے لئے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے کیونکہ۔۔

کویت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سلیبرٹی ڈاکٹر خلود کی مشرق وسطٰی میں شہرت کوئی انوکھی بات تو نہیں ہے لیکن سعودی عرب میں ان کی آمد پر پرستار جس طرح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ٹوٹ پڑے ہیں اس کی تو مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔ ویک اینڈ کے موقع پر جیسے ہی الطائف مال میں ان کی موجودگی کی خبر عام ہوئی تو ان کے پرستاروں کے غول کے غول اکٹھے ہو گئے۔ان کی ایک جھلک دیکھنے اور تصویر لینے کے لئے نوجوانوں نے ایک دوسرے کو روند ڈالا اور خوب لڑائی جھگڑے کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ دھکم پیل اس قدر زیادہ ہوئی کہ بہت سے افراد زخمی بھی ہوگئے۔اگرچہ سوشل میڈیا صارفین نے اس دیوانگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن اس ہنگامے کے باوجود ڈاکٹر خلود سے محبت کے اظہار میں کمی نہیں آئی۔ ایک صاحب نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ”ڈاکٹر خلود اسی طرح کے استقبال کی حقدار ہیں۔ ہر کو ئی ان سے محبت کرتا ہے۔“ دوسری جانب ایک صاحب نے استقبال کے اس انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں نے طائف کی لڑکیوں کی جانب سے ڈاکٹر خلود کو خوش آمدید کہنے کی ویڈیو دیکھی ہے۔ یہ بہت ہی افسوسناک منظر ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close