انٹرٹینمنٹ

دلیر مہندی پر اسمگلنگ کا جرم ثابت، 2 سال قید کی سزا، کس چیز کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں

بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت نے گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دوسال قید کی سزاسنادی۔ جس کے بعد دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر 1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کے دو گروپس کو بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام تھا، غیر قانونی طور پر امریکا بھجوائے گئے لوگوں میں 3 خواتین بھی شامل تھیں، ان تمام افراد کو امریکی شہر سان فرانسسکو اور نیوجرسی بھجوایا گیا تھا۔2003 میں بخشش سنگھ نامی شخص نے دونوں بھائیوں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف 35 مزید شکایات درج کرائی گئی تھیں جن میں ان پر دھوکادہی اور لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close