انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شریا سرن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ شریا سرن اپنے روسی دوست آندرے کوسچیو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی بارہ مارچ کو ممبئی میں رہائش گاہ پر ہوئی اور گزشتہ روز ان کے اہلخانہ نے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق شریا کی شادی میں صرف انکے قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی، شادی میں شریا نے روایتی سرخ شادی کا جوڑا پہنا۔شریا کے قریبی ذرائع نے بھی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ تقریب میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف بالی ووڈ شخصیات میں سے منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ اور وہ سیما ایوارڈز کی برانڈ امبیسیڈر بھی رہ چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close