انٹرٹینمنٹ

”نانا پاٹیکر نے مجھے ۔۔۔“ بھارتی فلم ’عاشق بنایا آپ نے ‘کی ہیروئن تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر انتہائی شرمناک ترین الزام عائد کر دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے وراسٹائل اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیاہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ فلم”عاشق بنایا آپ نے“سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ اچانک فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئی تھیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کا حلیہ بالکل بدلاہوا نظرآرہا تھا جب کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 مارچ 2008 کو تنوشری دتہ نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ناناپاٹیکرپر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط طریقے سے چھو اتھا اور وہ نانا پاٹیکر کے ساتھ رقص کا کوئی سین نہیں کریں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ میڈیاکے چند لوگوں نے ان کی کار میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔ اداکارہ نے اس واقعے کے خلاف سینے اینڈ ٹیلی ویژن آرٹسٹ ایسوسی ایشن میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

اس واقعے کے بعد نانا پاٹیکر نے تنوشری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کیا تھا کہ تنوشری میری بیٹی کی عمر ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ میرے بارے میں اس طرح کی باتیں کیوں کررہی ہیں، میں 35 سال سے فلمی صنعت سے وابستہ ہوں اور آج تک کسی نے میرےبارے میں اس طرح کی بات نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close