انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی فنکاروں میں شرم ہو تو اب خود ہی کبھی کام کرنے بھارت نہ جائیں

ممبئی: پاکستانی فنکار بڑے شوق سے بھارت کام کرنے جاتے ہیں لیکن وہاں ان کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے اس کی مثالیں ہم اکثر دیکھتے رہتے ہیں۔ افسوس کہ پاکستانیوں کے خلاف متعصبانہ رویہ صرف آر ایس ایس جیسی شدت پسندجماعتوں تک ہی محدود نہیں بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کے کچھ نام نہاد روشن خیال آرٹسٹ بھی تعصب کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں، جنہیں ’گینگسٹر‘ فلم سے خوب شہرت ملی اور اب ان کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی اداکاری کے علاوہ متنازعہ بیانات کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں اور اب ایک بار پھر انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے بارے میں ایک ایسا بیان جاری کردیا ہے جس نے دونوں ممالک کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچارکھی ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کنگنا رناوت نے ایک نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ”قوم پرستی کا پہلے تو کبھی ذکر بھی نہیں ہوتا تھا لیکن اچھی بات ہے کہ اب اس لفظ کا ذکر تو سننے کو ملتا ہے۔ میں ایک بھارتی ہوں، میری پیدائش ایک بھارتی کے طور پر ہوئی اور میری کوئی اور شناخت نہیں۔ آج کے دور میں دفاع کیا ہے، دفاع پیسے سے ہوتا ہے، پاکستانی فنکار جو یہاں کام کررہے ہیں ان کا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ان کا ٹیکس ان کے ملک کو جاتا ہے۔ ہمارے فوجی سرحدوں پر لڑرہے ہیں اور وہ ٹیکس بھی دیتے ہیں، لیکن پاکستانی فنکار یہاں سے کماتے ہیں اور ٹیکس اپنے ملک میں دیتے ہیں۔ یہاں یہ بات نہیں چلے گی کہ ہم تو آرٹسٹ ہیں ہمیں سرحدوں سے کیا لینا دینا، کیونکہ ہر چیز سے بڑھ کر آپ ایک بھارتی ہیں۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف تعصب اور نفرت کا اظہار پہلے ہی کم نہیں۔ بالی وڈ کی ایک مشہور اداکارہ کی جانب سے اس قسم کے جذبات کا اظہار نا صرف اس بات کی علامت ہے کہ یہ تعصب ہر سطح پر پایا جاتا ہے بلکہ یہ بھی کہ گزرتے وقت کے ساتھ اس شدت پسندی میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close