انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی سویٹی ڈول اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ کترینہ کیف بڑی باصلاحیت اور گلیمرس فنکارہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطا بق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ صرف گلیمرس ہونا ہی کامیابی کی نشانی نہیں بلکہ اس کے لئے باصلاحیت ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گلیمرس دکھانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گلیمرس کے بغیر بھی ہم اپنے شائقین کے دلوں میں اپنی اداکاری سے جگہ بنا سکتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے کہا کترینہ کیف کو کبھی گلیمرس کے بغیر دیکھیں آپ کو خود محسوس ہوگا کہ وہ کتنی پرکشش اور باصلاحیت فنکارہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close