انٹرٹینمنٹ

ڈیزی شاہ پھر سے سلمان خان کی ہیروئن بننے کیلئے بیتاب

ممبئی:بولی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ ان اداکاراؤمیں سے ایک ہیں جنھوں نے فنی سفر کا آغاز سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ کیا ۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بڑی خواہش کہ وہ سلمان خان کے ساتھ انکی ماضی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ’’میں نے پیارکیا‘‘ کے سیکوئیل میں اداکارہ بھاگیشری کا کردار ادا کریں۔

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی ایک مرتبہ پھر سے ہیروئن بننے کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی اور وشال بھردواج کی ڈائریکشن میں بھی کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔واضح رہے اداکارہ سپر سٹار کے مقابل فلم ’’جئے ہو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔علاوہ ازیں آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہیٹ سٹوری تھری‘‘ میں بولڈ کردار ادا کر رہی ہیں

۔چند روز قبل اداکارہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے ہیٹ سٹوری تھری میں بولڈ کردارکی پیشکش سلمان خان کے کہنے پر قبول کی تھی۔یاد رہے ڈیزی شاہ اداکاری سے قبل کوریوگرافر تھیں 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close