انٹرٹینمنٹ

سعود کی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کی سنی لیون کیساتھ سیلفیاں منظرعام پر آ گئیں، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

پاکستانی اداکارہ اور فلمسٹار سعود کی اہلیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے ایک ایسی بھارتی اداکارہ کیساتھ تصویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے پاکستان اور بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے جبکہ یہ تصویر سامنے آتے ہی ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔جویریہ سعود نے فحش فلموں کی سابق اور بھارتی اداکارہ سنی لیون کیساتھ سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ’نیا محاذ‘ مل گیا۔ ’کی بورڈ وائیررز‘ نے اپنے اپنے ہتھیار تیار کئے اور سوشل میڈیا پر لفظوں کی ’جنگ‘ شروع ہو گئی۔محمد رضوان نامی صارف نے لکھا ”اللہ خیر کرے اب۔۔۔ سچ میں ست رنگی ہونے لگی ہے“خواجہ حسن علی نے لکھا ”اللہ ہی رحم کرے۔۔۔ جویریہ کو ان دنوں ڈرامے نہیں مل رہے، ہو سکتا ہے کہ وہ خاموش فلموں میں کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close