انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو جیل جانے کا خطرہ، 5 اپریل کو قسمت کا فیصلہ

نئی دہلی: سلمان خان کے سر پر ایک بار پھر جیل کی تلوار لٹک گئی ۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان، چھوٹے خان سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور ایک بھارتی شہری کے خلاف نایاب ہرن کے شکار کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے نایاب کالے ہرن کیس کے غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس کا فیصلہ درجنوں سماعتوں کے بعد محفوظ کیا۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیوکمار کھتری کی عدالت نے کہا کہ فیصلے کو آئندہ ماہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔عدالت نے فیصلے کو محفوظ کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزم فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود ہوں۔عدالت نے سلمان خان، سیف علی خان، تبو، نیلم اور سنیت سنگھ کو 5 اپریل کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close