انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے، ماورا حسین

لاہور: اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران اپنے ایک بیا ن میں ماورا حسین کا کہناتھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

ماورا حسین نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے ویسے توپاکستان کی خوبصورت لوکیشنز بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن فلم کی کہانی اوراس کی ڈیمانڈ کے مطابق اگربیرون ممالک شوٹنگ کیلئے جانا ضروری ہوتو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں فلمسازی کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے تاہم ہمارے فلم میکرز کوبھی اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close