انٹرٹینمنٹ

بنگالی فلموں میں کام کرنا نہیں چھوڑوں گی، رائما سن

ممبئی: بالی ووڈ و بنگالی فلم اداکارہ رائما سن نے کہا ہے کہ وہ بنگالی فلموں میں کام کرنا نہیں چھوڑیں گی کیونکہ انہیں بنگالی فلموں میں کام کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ و بنگالی فلم اداکارہ رائما سن نے کہا ہے کہ وہ بنگالی فلموں میں کام کرنا نہیں چھوڑیں گی کیونکہ بنگالی فلموں میں کام کرنے سے نا صرف انہیں اپنے فن اداکاری میں نکھار لانے بلکہ بڑے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار خود کو منوانے کے لئے نئے اور مختلف تجربات کرتے رہنا بہت ضروری ہے ۔ اداکارہ رائما سن 20 منٹ کے دوارنیے پر مشتمل مختصر فلم ‘‘مہمان’’ میں دکھائی دیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close