انٹرٹینمنٹ

میں اپنی عمر بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی

ممبئی: بھارتی معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اپنی شاندار فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ تیکھی، دوٹوک اور بے لاگ گفتگو بھی سونم کپور کی وجہ شہرت ہے۔ تاہم ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہ دیگر سلیبرٹیز کی طرح صرف دوسروں کے متعلق کھری اور صاف باتیں نہیں کرتیں بلکہ اپنی زندگی کے متعلق بھی بیشتر سچ بے دھڑک بول دیتی ہیں۔

سونم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں 31 سال کی ہوں اور کسی کو بھی اپنی عمر بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی۔ سونم کا کہنا تھا کہ میں اپنی سالگرہ کے دن بھی کام کرنے کو اپنے لئے خوش قسمتی تصور کرتی ہوں۔ کیوںکہ ہر گزرنے والا سال میرے لئے بہتر ثابت ہوتا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close