انٹرٹینمنٹ

پریانکا کی ہالی وڈ سیریز ‘کوائنٹی کو 3’ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی معروف ہالی وڈ سیریز ’کوائنٹی کو 3‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا۔ کوائنٹی کو 3 میں اداکارہ گزشتہ دو سیریز کی طرح ایف بی آئی ایجنٹ ’ایلکس پیرش‘ کا کردار نبھا رہی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے بطور ایجنٹ اپنی شناخت پر پردہ رکھا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے اس بار ایلکس پُرسکون، سادہ اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اردگرد باغیچے کی بھی سیر کر رہی ہیں۔

لیکن ایک نئی شروعات کے باوجود ان کی اولین ترجیح ایف بی آئی ہے ۔

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’کوائنٹی کو 3‘ کی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کی تھی جس میں ان کا شارٹ ہیئر اسٹائل ہے جب کہ ٹریلر میں پریانکا دراز بالوں کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔

تاہم اب یہ سیریز دیکھنے سے ہی معلوم ہو سکے گا کہ اس مرتبہ کیا تبدیلی دیکھی جا سکے گی۔ ‘کوائنٹی کو سیریز 3’ کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، سیریز کے پہلے دو سیزن کی طرح نئی سیریز 22 اقساط پر مشتمل نہیں ہوگی بلکہ اس کی صرف 13 اقساط نشر ہوں گی۔

سیریز اس بار بھی امریکی چینل اے بی سی پر نشر ہوگی تاہم اب کی بار دن تبدیل کردیا گیا ہے اور سیریز پیر کے بجائے جمعرات کو دیکھی جاسکے گی۔ مداحوں کی جانب سے ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں اور اب اُن کو پوری سیریز کا بے صبری سے انتظار  ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close