انٹرٹینمنٹ

فلم کرنے سے انکار نہیں، اسکرپٹ دیکھ کر کام کا فیصلہ کروں گی، ایمن خان

لاہور: اداکارہ وماڈل ایمن خان نے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں مگر اس کے لیے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی ہاں یا ناں کا فیصلہ کروں گی۔ پاکستان ویوز سے گفتگوکرتے ہوئے ایمن خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حیثیت سے میرے نزدیک فلم اور ٹی وی میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔ ٹی وی کی طرح فلم میں ورائٹی آگئی ہے ہر فلم میکر دوسرے منفرد کام کرنے کیلیے کوشاں ہے۔ ان کی یہی کوشش کافی حد تک کامیاب بھی ہورہی ہے۔

ایمن خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی دیکھنے والوں کے مزاج کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ انھیں کون سا آئیڈیا پسند آجائے۔کچھ لوگ موجودہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز اورسٹ کا م کا موازانہ ماضی سے کرتے ہوئے اپنی رائے دیتے ہیں حالانکہ موجودہ دور میں 24گھنٹے نان سٹاپ ٹی وی چینلز حالات حاضرہ سمیت انٹرٹیمنٹ کے پروگرام دکھا رہے ہیں۔ اس کے باوجود چند ایک ٹی وی ڈرامہ سیریلز اورسٹ کام لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔

اداکارہ کا کنہا تھا کہ وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے، ہماری فلم بھی تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ ٹی وی ، فلم اورماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹارز کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں مگر اس کے لیے سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی ہاں یا ناں کا فیصلہ کروں گی۔ اگرسکرپٹ پسند آگیا توپھرکردارکی ڈیمانڈ کے مطابق کام کرنے کیلیے محنت کروں گی۔

ایمن خان نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو کریڈت جاتا ہے کہ جنہوں نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجود فلم میکنگ کے مردہ جسم میں روح پھونکی۔ ان کی یہ محنت رنگ لائی اور فلم انڈسٹری کی رونقیں کسی حد تک بحال ہوگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close