انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی سزا پر اداکارہ صوفیہ حیات کا خوشی کااظہار

نئی دہلی: بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا ہونے پر پورا بھارت ہی غم میں ڈوب گیالیکن بھارت کی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے سلمان خان کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے لکھا آخر مکافات عمل آپ کو پکڑ ہی لیتا ہے ، بہت سے لوگ سلمان خان کیخلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ خیر، میں اپنے نفس کی غلام نہیں ہوں اور اس لئے میں بولنے سے نہیں ڈرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جانور اس سیارے کا اہم حصہ ہیں جو سلمان خان نے کیا، ویسا کرنا اور پھر اس کا مذاق اڑانا خود پسندی کی بہترین مثال ہے ۔ بہت سے بچے اس کی جانب دیکھتے ہیں اور نوجوان کی اس پر ذمہ داری ہے ۔ جب وہ ایسے کام کرتا ہے تو دنیا کو کیا دکھاتا ہے ؟ وہ انہیں کیا سبق دے رہا ہے ؟ یہی کہ قانون توڑنا، جانوروں کو مارنا اور پھر ان کا مذاق اڑانا ٹھیک ہے ۔انہوں نے لکھا آج بھارت نے یہ دکھا دیا کہ جو کوئی بھی ہو اگر وہ قانون توڑے گاتو وہ قانون سے بڑا نہیں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close