انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کو کیا ملتا ہے ابھی تک سمجھ نہیں آیا، میگھا

لاہور: اداکارہ وماڈل میگھا نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں ایسا کیا ملتا ہے وہ ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو نام، پیسہ ، شہرت تویہاں کام کرنے سے بھی ملتا ہے لیکن بالی ووڈ میں انہیں ایسا کیا ملتا ہے وہ ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ اب تک جوہم دیکھ چکے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں کی جہاں انتہا پسند ہندوئوں کی تنظیم شیوسینا سے پٹائی کرائی گئی ہویا پھر ان سے بطور’’سزا ‘‘ پیسے چھین لیے گئے ہوں۔ ان کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ بس پرواہ ہے تو اتنی کہ کسی طرح اُڑھ کربالی ووڈ تک پہنچ جائیں۔

میگھا نے کہا کہ یہی صورتحال گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے سامنے ہے، جو پاکستان کی اکثریت کے لیے تکلیف دہ بھی ہے۔ ان کی بے پناہ کاوشوں کے باوجود بھارتی شوبز انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں کو بین کرنے کے لیے مہم تیز کردی ہے۔

اسٹارکہلوانا پسند کرتے ہیں، وہ کیا کرینگے ؟ کیا وہ اب حالات کی وجہ سے پاکستان سے ’’حب الوطنی ‘‘ کا جذبہ لے کرعوام کے سامنے آئیں گے یا وہ اس بار اس بات کوسمجھ چکے ہیں کہ وہ جتنے مرضی بڑے فنکاربن جائیں لیکن رہیں گے پاکستانی ہی۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک پاکستانی کواپنے پاک وطن سے عشق کرنا چاہیے۔

میگھا کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں جہاں بھی چلے جائیں لیکن ہماری پہچان ہمارے ملک سے ہی ہوتی ہے۔ میگھا نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک کے فنکار اور گلوکار ٹیلنٹ میں بالی ووڈ والوں سے کہیں زیادہ بہترہیں اوروہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا بھی منواچکے ہیں مگربالی ووڈ والوں کی شرانگیزیاں کسی بھی لمحے کم نہیں ہوتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے ملک میں کام کرنے کوترجیح دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close