انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما کو ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے نہایت کم عمر میں غیر معمولی خدمات سر انجام دینے پر بھارت کے معتبر ترین ’داداصاحب پھالکے‘ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔

’داداصاحب پھالکے‘ایوارڈکا شمار بھارتی سینما انڈسٹری کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز میں ہوتا ہے، ہر سال یہ ایوارڈ ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ کی تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دینےپر دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا انعقاد معلومات اور نشریات کے وزیرکی جانب سے کیاجاتا ہے۔

فلم’بینڈ باجابارات‘،’اے دل ہے مشکل‘،’پی کے‘اور’سلطان‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 29 سالہ اداکارہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی کافی نمایاں کام کرچکی ہیں۔ ان کی پروڈکشن کمپنی ’’کلین سلیٹ فلمز‘ کے بینر تلے اب تک تین فلمیں ’این ایچ 10‘، ’فلوری‘ اور ’پری‘ ریلیز ہوچکی ہیں اور تینوں فلموں کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہواتھا۔

انوشکا شرما نے محض 25 سال کی عمر میں اپنی پروڈکشن کمپنی کاآغاز کیا تھااور اس کے ساتھ وہ بالی ووڈ کی کم عمر ترین پروڈوسر بن گئی تھیں، یہی وجہ ہے کہ ’دادا صاحب پھالکے فاؤنڈیشن‘نے رواں سال یہ اعزاز انوشکا شرما کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close