انٹرٹینمنٹ

دنیا کی سب سے ڈراﺅنی فلم, کیا آپ اسے دیکھنے کی جرأت کریں گے؟

دنیا کی سب سے ڈراﺅنی فلم؟ بھارتی سینما میں ڈراﺅنی فلم دیکھتا شہری جان کی بازی ہی ہارگیا، کیا آپ اسے دیکھنے کی جرأت کریں گے؟

 

ڈراﺅنی فلمیں دیکھنا بھی دل گردے کا کام ہے اور وہ بھی سینما گھر کے پراسرار اندھیرے ماحول میں بیٹھ کر۔ ایسے ہی بھارت میں ایک شخص سینما گھر میں ہالی ووڈ کی نئی ڈراﺅنی فلم ”دی کونجرنگ 2“(The Conjuring 2)دیکھ رہا تھا کہ اسے ہارٹ اٹیک آ گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروناملائی(Tiruwannamalai)میں پیش آیا جہاں شری بالا سبر مینیئر سینما گھر میں65سالہ متوفی اپنے ایک دوست کے ہمراہ فلم دیکھ رہا تھا۔ جب فلم اپنے خوفناک ترین منظر پر پہنچی تو اس شخص نے اپنے دوست سے سینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کی اور چند ہی لمحے بعد بے ہوش ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کا دوست اسے اولڈ گورنمنٹ ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور دوست کو اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال لے جانے کو کہا مگر اس کا دوست لاش سمیت غائب ہو چکا ہے اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج کر لی ہے

اور متوفی شخص کی لاش اور اس کے دوست کو تلاش کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متوفی دراصل بھارتی ریاست آندھراپردیش کا رہائشی تھا لیکن تامل ناڈو کے اس قصبے میں واقع ایک آشرم میں رہائش پذیر تھا۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close